جموں و کشمیر

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: 3بجے تک مجموعی طورپر 50.65 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ انتہائی جوش و خروش اور پُر امن طریقے سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دن کے 3 بجے تک مجموعی طور پر50.65 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ 72.20 فیصد پولنگ اندر وال نشست جبکہ سب سے کم 32.87 فیصد ترال سیٹ پر ریکارڈ ہوئی ہے۔بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔

اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ حکام نے پُر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔