جموں و کشمیر

بارہمولہ انکائونٹر: لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو جان بحق، آپریشن ہنوز جاری:پولیس

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کرہامہ کنزر علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اورجنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کرہامہ کنزر علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اورجنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ’انکاؤنٹر بیانات‘ پر یوپی میں ہنگامہ
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپور نے اس انکائونٹر کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ بارہمولہ کے سب ڈویژن ٹنگمرگ کے کرہامہ علاقے میں ایک گھر میں کچھ جنگجوئوں کے چھپنے کی ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جو یہاں جنگجویانہ کارروائی انجام دینے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 2 آر آر، بارہمولہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 176 بٹالین نے علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک گھر سے فوج کی تلاشی ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس کی جوابی کارروائی کے دوران کولگام سے تعلق رکھنے والا لشکر طیبہ کا ایک جنگجو مارا گیا۔

مہلوک جنگجو کی شناخت عابد وانی ولد محمد رفیق وانی ساکن یار ہول بابا پورہ کولگام کے بطور کی گئی جس کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘علاقے میں چاک و چوبند بندوبست ہے اگر جنگجو یہاں کوئی کارروائی انجام دینے کے لئے آئے ہوں گے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: امید ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس پر امن اور کامیابی کے ساتھ انجام دیا جائے گا’۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w