صحت
کووڈ متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے دو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے دو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2961 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 30041 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6135 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
ری کوری کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 139814 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1198 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔