شمالی بھارت
بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بریلوی عالم ِ دین کی تنقید
بریلوی مکتب ِ فکر کے مولانا شہاب الدین رضوی نے ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت ِ زار سے متعلق بی بی سی اسٹوری کی مذمت کی ہے۔
بریلی(اترپردیش): بریلوی مکتب ِ فکر کے مولانا شہاب الدین رضوی نے ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت ِ زار سے متعلق بی بی سی اسٹوری کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان‘ مسلمانوں سے اچھا برتاؤ کررہا ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آر ایس ایس سربراہ تک تیقن دے چکے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
بی بی سی کو جلد اپنی اصلاح کرلینی چاہئے۔
بی بی سی نے وزیراعظم نریندر مودی پر ایک ڈاکومنٹری (دستاویزی فلم) جاری کی ہے جس میں اس نے 2002 کے گجرات فسادات میں ان کی قیادت پر سوال اٹھائے ہیں۔
وزارت ِ خارجہ ہند نے پروپگنڈہ قراردے کر ڈاکومنٹری کو خارج کردیا۔