بین الاقوامی

مشرق وسطیٰ میں چینی بحریہ کی تعیناتی کا بے بنیاد امریکی پروپیگنڈہ بند کیا جائے: بیجنگ

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر سمیت 6 چینی جنگی جہاز پچھلے ہفتے سے مشرق وسطیٰ میں تعینات کئے گئے ہیں، جن میں عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شامل جہاز بھی شامل ہیں۔

بیجنگ: چین نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل-غزہ تنازعہ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں چینی جنگی جہازوں کی تعیناتی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کرے۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اتوار کو ایک بیان میں یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر سمیت 6 چینی جنگی جہاز پچھلے ہفتے سے مشرق وسطیٰ میں تعینات کئے گئے ہیں، جن میں عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شامل جہاز بھی شامل ہیں۔

مسٹر لیو نے بیان میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا بحری بیڑہ اسکارٹ مشن کے لئے روانہ ہوا اور متعلقہ ممالک کے دوستانہ دورے کر رہا ہے۔ متعلقہ فریقین کو حقائق کا احترام کرنا چاہیے اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کرنا چاہیے۔

دریں اثنا، پنٹاگن کے مطابق ایران کی ’’پراکسی فورسز‘‘ کی طرف سے خطے میں امریکی افواج پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان امریکہ/ یو ایس ایس ڈوائٹ ڈی آئیسین ہاور کیریئر اسٹرائیک گروپ کو خلیج فارس میں تعینات کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ کیریر اسٹرائک گروپ کو مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی تیسرے فریق کو روکنے کے لئے کام کیا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف تنازع میں ملوث ہونے پر غور کر سکتا ہے۔

https://twitter.com/MattWallace888/status/1716165354102444434

a3w
a3w