انٹرٹینمنٹ
ٹائیگر 3 کا گانا ’’لے کے پربھو کا نام‘‘ ریلیز
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر 3 کے پہلے گانے پربھو کا نام میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی زبردست کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کا پہلا گانا ’’لے کے پربھو کا نام‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر 3 کے پہلے گانے پربھو کا نام میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی زبردست کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔
اس گانے کی موسیقی پریتم، اریجیت سنگھ نے دی ہے، نکیتا گاندھی کی آواز اور امیتابھ بھٹاچاریہ کے بول ہیں۔ اس گانے میں کٹرینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کا کول اسٹائل نظر آ رہا ہے۔
‘ٹائیگر 3 سے پہلے اس فرنچائز کے دو حصے، ایک تھا ٹائیگر (2012) اور ٹائیگر زندہ ہے (2017) ریلیز ہو چکے ہیں۔
فلم ٹائیگر 3 کی ہدایات کاری منیش شرما نے کی ہے۔ ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹائیگر 3 اس سال دیوالی کے موقع پر ہندی، تلگو اور تمل میں ریلیز کی جارہی ہے۔
a3w