بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی
ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اب کولکتہ کے ایڈن گارڈن کے بجائے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
ممبئی: ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اب کولکتہ کے ایڈن گارڈن کے بجائے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2024-25 کے ڈومیسٹک سیزن کے لیے کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت چنئی ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف خواتین کی ون ڈے سیریز کی میزبانی نہیں کرے گا۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس بارے میں بی سی سی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد بی سی سی نے یہ فیصلہ کیا۔
تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن نے مطلع کیا ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر وہ 14 سے 20 ستمبر کے درمیان ہونے والی سیریز کی میزبانی نہیں کر سکتا کیونکہ اگلے چند ماہ میں چیپاک کی پچ اور گراؤنڈ کو دوبارہ تیار کیا جائے گا۔
اب یہ میچ نیو چندی گڑھ اور دہلی میں کھیلے جائیں گے۔ نیو چنڈی گڑھ کا نیا پی سی اے اسٹیڈیم پہلے دو ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ دہلی کا کوٹلہ آخری میچ کی میزبانی کرے گا۔ یہ میچ نیو چندی گڑھ کو جزوی طورپر ویمنز ورلڈ کپ سے ہٹائے جانے کے معاوضے کے طور پر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اے اور انڈیا اے کے درمیان تین ون ڈے اب بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے بجائے راجکوٹ کے سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلورو کہ ستمبر کے آخر اور نومبر کے شروع کے درمیان منعقد ہونے والے خواتین کے عالمی کپ کے پانچ ہندوستانی مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ افتتاحی میچ کے ساتھ ساتھ فائنل کی بھی میزبانی کرے گا (اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا)۔سیریز کے دو 4 روزہ میچ 30 اکتوبر سے 10 نومبر کے درمیان بنگلورو کے باہر بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے جائیں گے۔