حیدرآباد

گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے رقم نہ دینے پر پوتے نے دادی کا قتل کردیا

گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے رقم نہ دینے پر پوتے نے دادی کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں پیش آئی۔

حیدرآباد: گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے رقم نہ دینے پر پوتے نے دادی کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

تفصیلات کے مطابق ضلع کے راواکول گاوں سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی شناخت66سالہ بالماں کے طورپر کی گئی ہے کے پوتے پرشانت نے وظیفہ کی رقم گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے دینے کامطالبہ کیا تاہم اس سے انکار پر اس نے اپنی دادی سے جھگڑا کیا اور پھر مہلک ہتھیارسے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

خاتون کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔