کھیل

بی سی سی آئی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تجویز مسترد کر دی

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں کہا، “آئی سی سی نے ہمیں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تجویز دی تھی۔ لیکن میں نے صاف انکار کر دیا۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے متعلق بین الاقوامی کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی سی) کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش

بی سی سی آئی کے 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی سے ہٹنے کے بعد سری لنکا اور یو اے ای دوسرے متبادل رہ گئے ہیں۔ آئی سی سی نے 20 اگست کو میزبانی کا فیصلہ کرنا ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں کہا، “آئی سی سی نے ہمیں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تجویز دی تھی۔ لیکن میں نے صاف انکار کر دیا۔

 یہاں بارش کا موسم ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔ میں کسی کو یہ غلط پیغام نہیں دینا چاہتا کہ ہم مسلسل دو ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے دورہ ہند کے بارے میں شاہ نے کہا کہ ہم نے ان (بنگلہ دیش حکام) سے بات نہیں کی ہے۔ وہاں نئی ​​حکومت نے چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں یا میں ان سے رابطہ کروں گا۔ بنگلہ دیش کی سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کو اس وقت حکومت مخالف تحریکوں کی وجہ سے تشدد اور سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے پیش نظر آئی سی سی بنگلہ دیش کے بجائے کسی اور کو میزبانی دینے پر غور کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش میں تشدد کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔