شمال مشرق

بنگلہ دیش کے مقتول ممبر پارلیمنٹ کی لاش کو باتھ روم کے کموڈ میں پھینکا گیا : رپورٹ

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کی سی آئی ڈی اور میٹرو پولیٹن پولیس کو پتہ چلا ہے کہ ایم پی انوار العظیم کو قتل کرنے کے بعد ان کی کٹی ہوئی لاش نیو ٹاؤن کے اس فلیٹ کے باتھ روم کے کموڈ میں پھینک دی گئی تھی۔

کلکتہ:بنگلہ دیش کے ممبر پارلیمنٹ انوارالعظم کے قتل کی جانچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے چونکادینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔نیو ٹاؤن میں بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے ان کی رہائش گاہ پر وحشیانہ قتل کے معاملے میں ایک کے بعد ایک چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کی سی آئی ڈی اور میٹرو پولیٹن پولیس کو پتہ چلا ہے کہ ایم پی انوار العظیم کو قتل کرنے کے بعد ان کی کٹی ہوئی لاش نیو ٹاؤن کے اس فلیٹ کے باتھ روم کے کموڈ میں پھینک دی گئی تھی۔

اس سنسنی خیز قتل میں پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ حملہ آوروں نے انور العظیم کو قتل کرنے کے بعد ایلیٹ ہاؤسنگ فلیٹ کے اندر ان کے جسم کا گوشت اور ہڈیاں الگ کر دیں۔ اس کام کے لیے بنگلہ دیش سے جہاد نامی قصائی کو لایا گیا۔ پولیس گرفتار ملزم کو ساتھ لے کراس فلیٹ پر گئی اور واقعہ کو دوبارہ ترتیب دیا۔

اس قتل کے کم از کم تین اور ملزم بنگلہ دیش فرار ہوچکے ہیں لیکن ڈھاکہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا ہے۔ تفتیش کاروں نے ویڈیو کال پر ان کا بیان بھی لیا۔

 ابتدائی طور پر، یہ خیال کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کے ممبر پارلیمنٹ کے جسم کے اعضاء کو بھنڈار کے علاقے پولر ہاٹ، کرشنا متی کی نہر میں پلاسٹک کے تھیلے میں پھینک دیا گیا تھا۔ لیکن غوطہ خوروںکی کوششوں کے باوجود جسم کے اعضا کو برآمد کرنا ممکن نہ ہوسکا۔

مقتول پارلیمنٹ کی لاش کہاں گئی، اس کے بعد تفتیش کاروں کے ذہن میں شکوک و شبہات نے جنم لیا۔اس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے سنسنی خیز معلومات سامنے آئے ہیں ۔

زیر حراست افراد نے دعویٰ کیا کہ مقتول رکن پارلیمنٹ کی لاش کو نہر میں پھینکا گیا تھا، لیکن جسم کے دیگر حصے کے گوشت کو فلیٹ کے ٹوائلٹ کموڈ کے اندر پھینکا گیا اور بار بار فلش کیا گیا۔

یہ معلومات ملنے کے بعد پولیس نے مقتول رکن پارلیمنٹ کی لاش کو برآمد کرنے کے لیے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ فرانزک ماہرین نے نیو ٹاؤن میں اس رہائش گاہ کے سیوریج کے نالے سے نمونے اکٹھے کیے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس رہائش گاہ کے سیپٹک ٹینک کی بھی تلاشی لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس روز بھی انوار العظیم کی لاش بھنڈر کی نہر میں پھینکی گئی۔ بنگلہ دیشی تفتیش کار بھی وہاں گئے اور علاقے میں مچھلیاں پکڑنے والے غوطہ خوروں اور ماہی گیروں سے بات کی۔

a3w
a3w