کھیل

بنگلورو بند: انل کمبلے کو بس سے سفر کرنا پڑا

کرناٹک پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ریاستی حکومت کی شکتی اسکیم کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

بنگلورو: سابق ہندوستانی کرکٹر انیل کمبلے کو بنگلورو میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی وجہ سے ایپ پر مبنی کیب نہ ملنے کے بعد پیر کو یہاں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بی ایم ٹی سی کی بس میں سوار ہونا پڑا۔

کمبلے نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ "آج بی ایم ٹی سی بس کے ذریعے ہوائی اڈے سے گھر واپس آ رہے ہیں۔”

کرناٹک پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ریاستی حکومت کی شکتی اسکیم کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

اس اسکیم کے تحت خواتین نان لگژری بسوں میں مفت سفر کرتی ہیں جس سے پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسکیم کی وجہ سے ہونے والے ریونیو نقصان کی تلافی کی جائے۔

دریں اثنا، ہوائی اڈے کے حکام اور وستارا ایئر لائن نے مسافروں کو مشورے جاری کیے ہیں کہ وہ بند کے دوران ہوائی اڈے تک اپنے سفر کے لیے مزید وقت دیں۔

وستارا زیڈ نے اطلاع دی کہ 11 ستمبر کو ‘بنگلورو بند’ کی وجہ سے نجی ٹرانسپورٹ میں خلل پڑ سکتا ہے۔ بنگلورو سے سفر کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے تک اپنے سفر کے لیے مزید وقت دیں۔

a3w
a3w