بنگالورو واقعہ، وزیراعلی نے اے پی کی لڑکی کے خاندان کیلئے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا
حیدرآباد: شدید بارش کے دوران بنگالورو کے انڈرپاس میں کار کے پھنس جانے کے واقعہ میں ہلاک آندھراپردیش کے گناورم کی انفوسس ملازمہ کے خاندان کے لئے وزیراعلی کرناٹک سدارامیا نے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

اس لڑکی کی شاخت 22 سالہ بھانوریکھا ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔
سدارامیا نے اس واقعہ کی اطلاع پر اسپتال پہنچ کر اس کی لاش کا دیدار کیااور اس کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس واقعہ میں اسپتال میں زیرعلاج اس کے دیگر ارکان خاندان کی عیادت بھی کی۔
انہوں نے اس موقع پر ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ڈاکٹرس کو ہدایت دی۔
ساتھ ہی وزیراعلی نے بھانوریکھا ریڈی کے ارکان خاندان کے لئے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان بھی کیا۔
بتایاجاتا ہے کہ بھانوریکھا ریڈی کو اسپتال لایاگیا تھا تاہم ڈاکٹرس نے اس کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔
اس بات کی میڈیا اطلاعات پر سدارامیا نے کہا کہ اس واقعہ کیلئے ذمہ دار اسپتال کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسپتال کے عہدیداروں کے مطابق اس کی موت اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہوچکی تھی۔