بھارت

بینکوں کو نوٹ تبدیلی کے لئے عوام کو مناسب سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

بینکوں کو مقررہ فارم پُر کر کے روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار روپے کے بدلے اور جمع کرائے گئے نوٹوں کی معلومات اپنے پاس رکھنی ہوں گی۔

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کل سے 2000 روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لئے عوام کی سہولت کے لئے مناسب بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب

اس سلسلے میں 19 مئی کو جاری کردہ ایک حکم میں آر بی آئی نے کہا تھا کہ اس پہل کے حصے کے طور پر لوگوں کے لئے 2000 روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا بندوبست ہوگا۔ بینکوں کو موسم گرما کو مدنظر رکھتے ہوئے سایہ دار ویٹنگ روم، پینے کے پانی وغیرہ کا مناسب بندوبست کیا جانا چاہئے۔

بینکوں کو مقررہ فارم پُر کر کے روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار روپے کے بدلے اور جمع کرائے گئے نوٹوں کی معلومات اپنے پاس رکھنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کے سرکولیشن کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یہ نوٹ واپس لئے جانے کے باوجود کارآمد (لیگل ٹنڈر) رہیں گے اور 30 ​​ستمبر 2023 تک بینکوں میں جمع یا تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ کل سے ایک وقت میں 2000 روپے کے 10 نوٹ یعنی 20 ہزار روپے بدلے جا سکیں گے۔

a3w
a3w