یوروپ

ناٹو نے یوکرین کو ہری جھنڈی دکھا دی

ناٹو میں شامل ممالک نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے کوئی ٹائم فریم دینے سے واضح انکار کر دیا ہے۔

بلجیم: ناٹو میں شامل ممالک نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے کوئی ٹائم فریم دینے سے واضح انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناٹو کا سربراہی اجلاس یورپی ملک لیتھوینیا میں جاری ہے جس میں ناٹو رکن ممالک نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کا ٹائم فریم دینے سے یکسر انکار کر دیا ہے۔

ناٹو نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی یوکرین شرائط پر پورا اترے گا اسے رکنیت دے دی جائے گی۔

اتحادی ارکان کی منظوری سے یوکرین کو اس فوجی اتحاد کی رُکنیت دے دی جائے گی۔دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے نیٹو رُکنیت میں تاخیر کو غیر منطقی قرار دیدیا ہے۔

ادھر روس نے دعویٰ کا ہے پولینڈ یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ وہ مغربی یوکرین کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے۔

ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ یوکرین کو ناٹو میں مدعو نہ کرنے کی وجہ بھی یہ ہی ہے۔

a3w
a3w