تلنگانہ

رحیم سلطانہ کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

محترمہ رحیم سلطانہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری اسکول دبیر پورہ واقع مرتضیٰ چمن املی بن یاقوت پورہ ( چارمینار منـڈل 2)بنت جناب محمدضمیرالدین زوجہ جناب خواجہ خطیب الدین کو محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ کی جانب سے ضلعی سطح ( حیدرآبادڈسٹرکٹ ) پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

حیدرآباد: محترمہ رحیم سلطانہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری اسکول دبیر پورہ واقع مرتضیٰ چمن املی بن یاقوت پورہ ( چارمینار منـڈل 2)بنت جناب محمدضمیرالدین زوجہ جناب خواجہ خطیب الدین کو محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ کی جانب سے ضلعی سطح ( حیدرآبادڈسٹرکٹ ) پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

5- ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر بھارتیہ ودیا بھون آڈیٹوریم کنگ کوٹھی بشیر باغ میں منعقدہ تقریب میں ڈی ای او حیدرآباد محترمہ آرروہنی نے گلپوشی و شالپوشی کی اور سرٹیفکیٹ و مومنٹو عطا کیا۔

ریاستی وزیر ‘ کلکٹر حیدرآباد جناب انودیپ درشٹی آئی اے ایس ‘ متعلقہ کارپوریٹر’اساتذہ انجمنوں کے قائدین موجودتھے اس موقع پر ڈپٹی آئی اوایس چارمینار2 جناب آٰئی نہروبابو’ ڈپٹی آئی او ایس 1 جناب ٹی وینکٹا نرساراجو ‘ جناب محمد حسام الدین اوردیگر اساتذہ برادری نے رحیم سلطانہ کو مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

محترمہ رحیم سلطانہ کا 11- فروری 2002ء کو جی پی ایس گڈی پر پہلا تقرر عمل میں آیا تھا انہوں نے جی بی پی ایس یاقوت پورہ پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں