تلنگانہ

اساتذہ کی ترقی و تبادلوں کے عمل کا کل سے آغاز

ریاست میں 27 جنوری بروز جمعہ سے استاتذہ کی ترقی اور تبادلوں کے عمل کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں آج محکمہ تعلیمات کی جانب سے جی او جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاست میں 27 جنوری بروز جمعہ سے استاتذہ کی ترقی اور تبادلوں کے عمل کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں آج محکمہ تعلیمات کی جانب سے جی او جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
میگاڈی ایس سی منعقد کرنے حکومت کا منصوبہ، 9800 اساتذہ مخلوعہ کی جائیدادوں پر تقررات کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

سکریٹری محکمہ تعلیمات و اکٹی کرونا کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر5 کے تحت ویب کونسلنگ کے ذریعہ تبادلہ اور مانیول طور پر ترقی کے عمل کو پورا کیا جائے گا۔

27 جنوری کو زمروں کے تحت مخلوعہ عہدوں، صدر مدرس کے طور پر ترقی کے اہل اسکول اسسٹنٹس کی سینا ریٹی پر مشتمل فہرست کو آن لائن رکھا جائے گا۔ 28 تا30 جنوری تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کو قبول کیا جائے گا۔

درخواستوں کی ہارڈ کاپی، ہائی اسکول میں برسر خدمت اساتذہ متعلقہ پرنسپل کو، گورنمنٹ پرائمری اسکول اور گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول کے اساتذہ متعلقہ منڈل ایجوکیشن آفیسر کو، منڈل پریشد پرائمری اسکول، منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول کے اساتذہ متعلق کامپلکس ہیڈ ماسٹر، ہائی اسکول ہیڈ ماسٹریا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو31 جنوری تا2فروری کے درمیان حوالہ کرسکتے ہیں۔