حیدرآباد

پنجرہ میں بند نیل کنٹھ Blue-Jay  دیکھنا کے سی آر کیلئے درد سربن گیا

اس عقیدہ کی تکمیل کیلئے چیف منسٹر نے نیل کنٹھ کو پرگتی بھون منگوایا۔ ان کے اس اقدام کی وجہ سے وہ تنازعات میں گھر گئے ہیں اور ان پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ تنازعات میں گھرتے جارہے ہیں۔ اپنے عقائد کیلئے عہدیداروں کو خطرہ میں ڈال دینے کیلئے چیف منسٹر پر تنقیدین کی جارہی ہیں۔ دسہرے کے دن نیل کنٹھ دن (پالا پٹا) Blue-Jay نامی پرندے کو دیکھنا نیک شگون تصور کیا جاتا ہے۔

 اس عقیدہ کی تکمیل کیلئے چیف منسٹر نے نیل کنٹھ کو پرگتی بھون منگوایا۔  ان کے اس اقدام کی وجہ سے وہ تنازعات میں گھر گئے ہیں اور ان پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

 واضح رہے کہ وائلڈلائف پروٹکشن ایکٹ1972 کے مطابق نیل کنٹھ پرندہ کو پنجرہ میں قید کرنا جرم ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے وائلڈ لائف بورڈس بھی تشکیل دئیے گئے تلنگانہ وائلڈ لائف بورڈ کے صدرنشین خود چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہیں۔

 ایسے میں اپنے خاطر ایک پرندہ کو قید کرتے ہوئے منگوانا خلاف قانون کام ہے۔ جس پر جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کررہی مختلف تنظیموں کی جانب سے چیف منسٹر پر تنقیدین کی جارہی ہیں۔

 دسہرہ کے روز تلنگانہ کا ریاستی پرندے نیل کنٹھ پالا پٹا کو پنجرے میں پرگتی بھون منگوانا اور اپنے افراد خاندان کے ساتھ اسے دیکھنا کے سی آر کے لئے درد سربن گیا۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے چیف منسرٹ سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔