حیدرآباد

دھوکہ بازوں سے ہوشیاررہیں، سی ڈبلیوسی مطلب کرپٹ ورکنگ کمیٹی،حیدرآباد میں پوسٹرس

شہرحیدرآباد جہاں پر آج سے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دوروزہ اجلاس کا آغازہورہا ہے میں انوکھے قسم کے پوسٹرس لگائے گئے ہیں جو مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد جہاں پر آج سے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دوروزہ اجلاس کا آغازہورہا ہے میں انوکھے قسم کے پوسٹرس لگائے گئے ہیں جو مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

ریاستی دارالحکومت کے اہم چوراہوں پر پوسٹرس لگائے گئے تھے جس میں لکھا گیا ہے کہ سی ڈبلیو سی کانگریس ورکنگ کمیٹی نہیں ہے بلکہ کرپٹ ورکنگ کمیٹی ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام 24 اراکین کی تصاویر لگاتے ہوئے ان کی تصاویر کے نیچے گھوٹالوں کے نام لکھے گئے ہیں۔

ساتھ ہی نیچے گھپلے کرنے والوں سے ہوشیار لکھاگیا ہے۔