حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی کی قدیم باولی کو بحال کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

تارک راماراو نے نصیر ناشونامی ایک نوجوان کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔اس طالب علم نے وزیرموصوف کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے، یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن کی اس باولی کو بحال کرنے کا کام کیاجائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق عامہ اروند کمار سے خواہش کی ہے کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی کی ثقافتی ورثہ کی حامل قدیم باولی کو بحال کرنے کے کام یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ انجام دیں۔

تارک راماراو نے نصیر ناشونامی ایک نوجوان کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔اس طالب علم نے وزیرموصوف کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے، یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن کی اس باولی کو بحال کرنے کا کام کیاجائے۔ساتھ ہی انہوں نے اس باولی کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ ان کے اس ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راو نے یہ ہدایت دی۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد کی ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں کے ساتھ ساتھ سیڑھیوں والی کئی باولیوں کو نہ صرف ان کی اصلی حالت میں واپس لانے کو یقینی بنایا ہے بلکہ وہاں پر سیاحتی سرگرمیوں کے آغاز کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان تاریخی باولیوں کو نہ صرف نظرانداز کیاگیا تھا بلکہ ان میں بڑے پیمانہ پر کچرابھی ڈالاجارہا تھا۔

a3w
a3w