دہلی

”بھاگ راہول بھاگ“بی جے پی کا طنز

بی جے پی نے جمعہ کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی پر یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ وہ اترپردیش کے رائے بریلی سے الیکشن اس لئے لڑرہے ہیں کہ جنوبی ریاست سے ان کی ہار ہونے والی ہے۔

نئی دہلی: بی جے پی نے جمعہ کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی پر یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ وہ اترپردیش کے رائے بریلی سے الیکشن اس لئے لڑرہے ہیں کہ جنوبی ریاست سے ان کی ہار ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
نئی پالیسی کے باعث حج اخراجات میں کمی آئے گی:اسمرتی ایرانی

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں پریس کانفرنس میں کہا ”بھاگ راہول بھاگ‘ راہول بھاگ‘ راہول بھاگ“۔

بی جے پی قائد نے راہول گاندھی پر وائناڈ کے عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی‘ امیٹھی کے بجائے رائے بریلی اس لئے آئے ہیں کہ حلقہ وائناڈ اُن کے ہاتھ سے جارہا ہے۔

پرینکا گاندھی کے تعلق سے بی جے پی قائد نے کہا کہ کانگریس کی اِس قائد کو دیکھ کر ترس آتا ہے۔جس نے سابق میں ”لڑکی ہوں‘ لڑسکتی ہوں“ کہا تھا لیکن آج اس میں الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں۔

a3w
a3w