شمالی بھارت

علاج میں لاپرواہی سے حاملہ کی موت

اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے سریاواں تھانہ علاقے کے ملے پور ایک پرائیویٹ کلینک میں اتوار کو زچگی کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ مقامی افراد نے جم کر ہنگامہ کیا۔

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے سریاواں تھانہ علاقے کے ملے پور ایک پرائیویٹ کلینک میں اتوار کو زچگی کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ مقامی افراد نے جم کر ہنگامہ کیا۔

اطلاع پر پہنچی سریاواں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ادھر خاتون کی موت کے بعد کلینک مالک کلینک بند کر کے فرار ہوگیا۔

اس ضمن میں سریاواں تھانہ انچارج نے بتایا کہ آج سریاواں تھانے پر تعینات چوکیدار رام پھل موریہ اپنی بیوی سمن عرف سیما موریہ کو علاج کے ملے پور پانی ٹنکی کے نزدیک ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈلیوری کے لئے داخل علاج کرایا تھا۔

علاج کے دوران اچانک درد بڑھنے سے حاملہ کی طبیعت بگڑنے لگی۔ متوفیہ کے شوہر رام پھل کا الزام ہے کہ وہ ڈاکٹروں کو بلاتا رہا لیکن ڈاکٹر اپنے کمرے میں آرام کرتا رہا۔ کمپاونڈر خاتون مریض کو دوا دے کر علاج کرنے میں مصروف تھے ۔ اسی دوران خاتون نے دم توڑ دیا۔

اسی بات سے ناراض اہل خانہ نے جم کرہنگامہ کیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔