شمال مشرق

راہول گاندھی کے قافلہ پر حملہ بنگال میں نہیں بہار میں ہوا ہے: ممتا بنرجی

ادھیررنجن چودھری نے الزام عائد کیا کہ اول دن سے ہی بنگال حکومت ہماری مدد نہیں کررہی ہے۔خیال رہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت ممتا بنرجی مالدہ سے مرشدآباد آرہی تھیں ۔

کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی کار حادثہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی وہ حمایت نہیں کرتی ہیں۔ ممتا نےکہا کہ یہ واقعہ بنگا ل میں نہیں ہوا ہےبلکہ بہار میں ہوا ہے اور یہ اس لئے انہوں نے نتیش کمار کی انتظامیہ کی سخت تنقید کی تھی۔

متعلقہ خبریں
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

چہارشنبہ کی صبح راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بنگال میں داخل ہوئی ۔بنگال میں داخل ہونے کے بعد دیکھا گیا کہ ان کی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔اس وقت ان کی گاڑی میں بنگال کانگریس کے صدر ادھیررنجن چودھری موجود تھے۔

ادھیررنجن چودھری نے الزام عائد کیا کہ اول دن سے ہی بنگال حکومت ہماری مدد نہیں کررہی ہے۔خیال رہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت ممتا بنرجی مالدہ سے مرشدآباد آرہی تھیں ۔

مرشدآباد پہنچنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ راہل گاندھی کے کار کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔

ممتا نے بتایا کہ بہار سے راہل کی کار بنگال میں داخل ہوئی تھی تو اس وقت ان کی کار کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔ لہذا بنگال میں کوئی بھی اس میں شامل نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بہار میں راہل گاندھی نے نتیش کمار کی تنقید کی ہے اور نتیش کمار حال ہی میں انڈیا اتحاد سے نکل کر بی جے پی اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔ممکن ہے کہ اس کے پیچھے یہ سب واقعات ہوں۔

a3w
a3w