بھارت

”بھارت گورو“ٹرین کو ساوتھ سنٹرل ریلوے میں زبردست مقبولیت

”دیویا دکشن یاترا ود جیوترلنگا“تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ریل مسافروں کے لیے ایک انوکھا موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ جیوترلنگ میں سے کسی ایک (رامیشورم) کے درشن کیلئے جاسکیں گے۔

حیدرآباد: ”بھارت گورو“ٹرین کو ساوتھ سنٹرل ریلوے میں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی ہے، جس کا ثبوت اس کی ٹرپس کو غیرمعمولی سرپرستی ہے۔ مسافروں کے زبردست ردعمل سے حوصلہ پاکر انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے شراون کے مہینے کے دوران ”دیویا دکشن یاترا ود جیوترلنگا“کے نام سے ایک نئے سیاحتی سرکٹ کو متعارف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
سنکرانتی تہوار۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

نئی متعارف کرائی گئی ٹورسٹ ٹرین جنوبی ریاستوں ٹاملناڈو اور کیرل کے اہم سیاحتی مقامات سے گزرے گی۔ ”دیویا دکشن یاترا ود جیوترلنگا“تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ریل مسافروں کے لیے ایک انوکھا موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ جیوترلنگ میں سے کسی ایک (رامیشورم) کے درشن کیلئے جاسکیں گے۔

سیا ح، سیاحتی مقامات جیسے کہ ترووناملائی،اروناچلم، مدورائی، تریونڈرم، تریچی اور ترنجیور کا سفر کرسکیں گے۔ یہ ٹرین تلنگانہ میں سکندرآباد،قاضی پیٹ، ورنگل اور کھمم کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش میں وجئے واڑہ، تینالی، اونگول، نیلور، گڈور اور رینی گنٹہ میں سوار ہونے اور اترنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔