تلنگانہ
بھارت جوڑو یاترا: حیدرآباد روٹ میاپ کو قطعیت
تلنگانہ میں راہول کی یاترا 14 دنوں تک جاری رہے گی جو 7 پارلیمانی اور 17 اسمبلی حلقوں سے گذرتے ہوئے 375 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے شروع کی گئی بھارت جوڑو یاترا کیلئے تلنگانہ میں روٹ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
حیدرآباد شہر کے قلب سے اس سفر کے آغاز کا روٹ میاپ تیار کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں راہول کی یاترا 14 دنوں تک جاری رہے گی جو 7 پارلیمانی اور 17 اسمبلی حلقوں سے گذرتے ہوئے 375 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
راہول کی یہ یاترا شہر کے اہم مقامات جیسے شمس آباد، آرام گھر، چارمینار، افضل گنج، معظم جارہی مارکٹ، گاندھی بھون، نامپلی درگاہ حضرات یوسفینؒ، وجئے نگر کالونی، ناگرجناسرکل، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، کوکٹ پلی، میاں پور، پٹن چیرو سے گذرے گی۔
راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کیرالہ سے شروع ہوئی تھی۔ اب وہ کرناٹک میں داخل ہوگئی ہے اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ان کی یاترا 24اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی۔