ایشیاء

عمران خان نے ہندوستانی گولڈ میڈل فروخت کردیا: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وہ گولڈ میڈل فروخت کردیا جو انہیں ہندوستان سے ملا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایک پروگرام میں انہیں یہ بات بتائی گی۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وہ گولڈ میڈل فروخت کردیا جو انہیں ہندوستان سے ملا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایک پروگرام میں انہیں یہ بات بتائی گی۔

دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن‘ توشہ خانہ کیس میں نااہل قراردے چکا ہے۔ 8 ستمبر کو پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ نے تحریری جواب میں مانا کہ انہوں نے اپنے دورِ وزارت ِ عظمیٰ میں انہیں ملے کم ازکم 4 تحفے فروخت کرڈالے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ارکان‘ حلقوں کے لئے فنڈس مانگا کرتے تھے لیکن سابق وزیراعظم ان سے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے لگانے کو کہتے ہیں۔

نئے فوجی سربراہ کے تقرر کے تعلق سے خواجہ آصف نے کہا کہ وزارت ِ دفاع کو اس سلسلہ میں وزیراعظم کا مکتوب مل گیا ہے اور تقرری کا عمل ایک یا دو دن میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے اپنے ملک کے میڈیا پر تنقید کی کہ وہ پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کررہا ہے۔ وہ خبروں کی اچھی طرح جانچ پرکھ نہیں کررہا ہے۔