حیدرآباد

بھارت جوڑو یاترا، راہول گاندھی نے بچوں کے ساتھ دوڑ لگائی

راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے حصہ کے طور پر تلنگانہ کی تہذیب اورثقافت کو اجاگر کرنے والابتکماں کھیلا۔انہوں نے محبوب نگر ضلع کے گولہ پلی میں خواتین کے ساتھ بتکماں کھیلا۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں عوام کا کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔محبوب نگر ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن ہے۔ راہول گاندھی نے جڑچرلہ سے یاترا شروع کی۔

آج یاتراکے موقع پر راہول گاندھی نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے ساتھ اور چھوٹے بچوں کے ساتھ دوڑلگائی۔اس دوڑ میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کرتے نظرآئے۔ اس دوڑ کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں جس میں کانگریس کارکنوں اوراس یاترا میں حصہ لینے والوں کا جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

ان ویڈیو زپرکافی بہتر عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ پی سی سی کے سربراہ ریونت ریڈی، مانیکم ٹیگور، بھٹی وکرامارکا، مدھویاشکی، اتم کمارریڈی اوردوسروں نے راہول کی یاترا میں حصہ لیا۔ بھارت جوڑو یاترا آج محبوب نگر ضلع سے رنگاریڈی ضلع میں داخل ہورہی ہے۔

 راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے حصہ کے طور پر تلنگانہ کی تہذیب اورثقافت کو اجاگر کرنے والابتکماں کھیلا۔انہوں نے محبوب نگر ضلع کے گولہ پلی میں خواتین کے ساتھ بتکماں کھیلا۔