سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ایکس پر #ArrestNarendraModi کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کا ہیش ٹیگ آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ معاملہ کووڈ ویکسین سے متعلق ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کا ہیش ٹیگ آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ معاملہ کووڈ ویکسین سے متعلق ہے۔

#ArrestNarendraModi سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ/پوسٹ کرکے لوگ کووڈ 19 ویکسین کے ذریعہ نریندر مودی پر لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

دراصل کووڈ 19 کی مشہور ویکسین کووی شیلڈ بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اعتراف کرلیا ہے کہ ان کی ویکسین کے سنگین ضمنی اثرات ہوسکتے ہیں۔ #ArrestNarendraModi کے ساتھ تاہم تاہم #ThankYouNarendraModi بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر آج #ArrestNarendraModi نمبر ون پر ٹرینڈ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے کووڈ کی روک تھام کے لئے ایک بڑی ٹیکہ اندازی مہم شروع کی تھی۔

اس دوران حکومت نے ویکسین کے ضمنی اثرات کے خدشات سے متعلق سوالات کو مسترد کردیا تھا۔ یہی نہیں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں وزیر اعظم مودی کی تصویر بھی بڑے فخر سے چھاپی گئی تھی۔

ایکس کے صارف #ArrestNarendraModi ہیش ٹیگ کے ساتھ کیا کچھ کہہ رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ کووی شیلڈ بنانے والی کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ویکسین دل کا دورہ پڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔

صارف نے یہ بات سماج وادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو کی مثال دیتے ہوئے کہی۔

کووی شیلڈ سے جڑے معاملے میں ایک اور صارف نے ایکس پر لکھا کہ اکھلیش یادو ایک دانشور آدمی ہیں۔ وہ بیرون ملک تعلیم یافتہ ہیں۔ وہ ایک طویل اور گہری تفہیم رکھتے ہیں. آج لوگ سمجھ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ بھڑک اٹھا

پرمیندر امبر نامی ایک صارف نے لکھا کہ میں اس محبت کی کہانی کو کیا نام دوں؟ دونوں کی گرفتاری کے لئے ایک بڑی عوامی تحریک چلائی جانی چاہئے۔ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

دوسری طرف مودی کے حامی اور چاہنے والے #ThankYouNarendraModi ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ چلارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے دوران جس طرح حکومت نے ملک کے کونے کونے میں طبی سہولیات فراہم کیں، جس رفتار سے ویکسی نیشن مہم چلائی گئی وہ قابل ستائش ہے۔ ہم کورونا بحران میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی اور حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

a3w
a3w