شمالی بھارت

رام مندر افتتاحی تقریب، مسلمانوں کے گھروں میں روشن کرنے دیئے تقسیم کیے گئے

مسلم راشٹریہ منچ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ارشاد علی نے کہا ہے کہ سناتن دھرم میں یقین رکھنے والے لوگوں کے ساتھ اس موقع پر خوشیاں بانٹنے کے لیے مسلم مذہب کے پیروکار بھی اپنی سطح پر تیاریاں کر رہے ہیں۔

کوٹہ: راجستھان کے کوٹا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ نوجوانوں نے مسلمانوں کے گھروں میں دئیے تقسیم کرکے اسے 22 جنوری کو روشن کرنے کی درخواست کی جس دن ایودھیا میں جنم بھومی پر شری رام مندر کی پران پرتیشٹھا ہونی ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
کل جواخانے 8گھنٹے بند رہیں گے
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی

مسلم راشٹریہ منچ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ارشاد علی نے کہا ہے کہ سناتن دھرم میں یقین رکھنے والے لوگوں کے ساتھ اس موقع پر خوشیاں بانٹنے کے لیے مسلم مذہب کے پیروکار بھی اپنی سطح پر تیاریاں کر رہے ہیں۔علی نے کہا ہے کہ اگرچہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے پوجا کے طریقے مختلف ہیں ۔

لیکن ہندوستان کا ہر فرد ہندوستانی ثقافت کے آئیڈیل بھگوان شری رام کا پیروکار ہے اور ان کی زندگی سے سیکھتا ہے اور یقینی طور پر یقین رکھتا ہے کہ شری رام مندر کی پران پرتیشٹھا کے ساتھ ہی ملک میں بغیر کسی امتیاز کے سب کی فلاح و بہبود ہوگی۔

اسی جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے چہارشنبہ کے روز مسلم بستیوں میں دئیے تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور گھر گھرمیں دئے تقسیم کئے تاکہ 22جنوری کو پورے ملک میں اتحاد و یگانگت کے ساتھ ہر گھر میں دیئے روشن کیے جا سکیں۔

a3w
a3w