امریکہ و کینیڈا

بائیڈن نے سعودی ولی عہد سے ہاتھ نہ ملا کر ان کی توہین کی، صدر چین جیسا کوئی نہیں، ٹرمپ کا دلچسپ انٹرویو

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ وہ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ جب وہاں گئے تو ہاتھ ملانے کے بجائے ان سے مُکا ملا دیا۔ بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ نہ کرکے ان کی توہین کی تھی۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ے کہ جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ نہ کرکے ان کی توہین کی تھی۔

متعلقہ خبریں
صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد امریکی ٹی وی چینل کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن پر سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ وہ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ جب وہاں گئے تو ہاتھ ملانے کے بجائے ان سے مُکا ملا دیا۔ بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ نہ کرکے ان کی توہین کی تھی۔

ٹرمپ نے مُکا ملانے کے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا مکا ٹکرانے کا مطلب آپ سمجھتے ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سے ہاتھ نہ ملائیں کیونکہ آپ کا ہاتھ گندا ہے، یہ مطلب ہے مکا ملانے کا۔ ان کی توہین کی گئی۔ آپ سمجھے اس کو؟

دوران انٹرویو سابق امریکی صدر نے فرانس کے صدر میکرون کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے میکرون سے اچھے تعلقات تھے مگر اب وہ چین کے ساتھ مل گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد امریکہ کا دنیا میں اثر و رسوخ ماند پڑتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ 2024 کا امریکی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس نے کوئی خاص ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ ترجمان جان کربی نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ فرانس کے ساتھ زبردست دوطرفہ تعلقات سے مطمئن اور پُراعتماد ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ کے بجائے ہاتھ کا مُکا بنا کر ملایا تھا۔ ان کے اس اقدام پر اس وقت بھی کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

انٹرویو جاری رکھتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو اسمارٹ اور ذہین قرار دیا اور کہا کہ پورا ہالی ووڈ گھوم لیں ان جیسا کردار ادا کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے اور ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ اپنے خلاف دائر کیے گئے جعلی کاروباری ریکارڈز کے جرم میں سزا پاتے ہیں تو اس کے باوجود بھی وائٹ ہاؤس واپسی کے لیے کوششیں ترک نہیں کریں گے

امریکی آئین کے تحت اگر کسی فرد پر فرد جرم عائد کی جائے یا مجرم قرار دے دیا جائے تو بھی اسے انتخابات میں کھڑے ہونے سے روکا نہیں جا سکتا۔

تاہم، ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جو بائیڈن 2024 میں ہونے والے انتخابات میں بطور امیدوار کھڑے ہوں گے، میرا یہ کہنا نامناسب ہو گا لیکن مجھے نہیں پتہ یہ کیسے ممکن ہو گا اور اس بات کا تعلق ان کی عمر سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ایک ممکنہ امیدوار نائب صدر کملا ہیرس ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کملا ہیرس بڑے منصب پر زیادہ اچھی کارکردگی دکھا سکیں گی، ہوسکتا ہے میں غلط ثابت ہوں لیکن اگر کملا ہیرس صدر نہ بنیں تو ایک گروہ ایسا بھی ہے جو شاید خوش نہ ہو، اگر وہ صدر نہ بنیں تو یہ گروہ بہت ناراض ہو گا۔