حیدرآباد

راہول گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

راہول گاندھی اس ماہ کی 5 تاریخ کو نرمل اور گدوال میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر جلسوں سے خطاب کریں گے اور کانگریس امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

 راہول گاندھی اس ماہ کی 5 تاریخ کو نرمل اور گدوال میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر جلسوں سے خطاب کریں گے اور کانگریس امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

پرینکا گاندھی اس مہینے کی 6 اور 7 تاریخ کو دورہ کریں گی۔وہ 6مئی کو ایلا ریڈی،تانڈوراور سکندرآباد میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پرینکا گاندھی اس ماہ کی 7 تاریخ کو نرسا پور اور کوکٹ پلی میں بھی انتخابی مہم چلائیں گی۔