یوروپ

پوتن کو بڑا اعزاز، طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوتن روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

روس میں انتخابات کے دوران ووٹنگ کی شرح 67 فیصد رہی، 88 فیصد ووٹ لے کر ولادیمیر پیوٹن روس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے رہنما بن گئے۔

انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ چیچینا میں 96 فیصد ووٹنگ ہوئی، 71برس کے ولادیمیر پوئن کے جی بی کے سابق لیفٹیننٹ کرنل ہیں 1999 میں برسر اقتدار آئے اور مزید چھ برس اقتدار میں رہیں گے۔

پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے بعد ماسکو میں نیوز کانفرنس میں پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

فرانس کے ساتھ تعلقات پر انہوں نے کہا ابھی کچھ ختم نہیں ہوا ہے، فرانس کو پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔