مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں کاروباری افراد کیلئے بڑا منصوبہ لانچ

سعودی عرب میں کاروباری افراد کے لیے ایک بہت بڑا منصوبہ لانچ کیا گیا ہے، جو ’بلیووارڈ سٹی‘ میں تعمیر کیا جائے گا۔

ریاض: سعودی عرب میں کاروباری افراد کے لیے ایک بہت بڑا منصوبہ لانچ کیا گیا ہے، جو ’بلیووارڈ سٹی‘ میں تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

العربیہ کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے ’’ بلیووارڈ سٹی‘‘ کے علاقے ’’ بلیووارڈ بزنس پارک‘‘ میں ایک بلین سعودی ریال کی سرمایہ کاری سے شہری منصوبہ بندی کا پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔

یہ منصوبہ تخلیقی صنعت میں مہارت رکھنے والے کاروباری افراد اور قومی کمپنیوں کو بااختیار بنانے کے لیے ’’ویژن 2030‘‘ کے تحت شروع کیا گیا ہے، اس میں 9 دفتری عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، جن میں دکانیں بلیوارڈ سٹی فاؤنٹین کے قریب ہوں گی۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں تخلیقی کاروباری ریزورٹ کا آغاز کیا جائے گا، تخلیقی صلاحیتوں اور فن سازی کے شعبے میں مہارت رکھنے والی بین الاقوامی اور قومی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

60 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے کرائے کے علاقے میں دفاتر اور کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز، کاروباری افراد کے لیے کو ورکنگ ایریاز، ریٹیل اسٹورز، قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے کانسیپٹ اسٹورز، ایک آؤٹ ڈور آرٹ گیلری، ایک اسپورٹس کلب، ایک سپا، ایک سوئمنگ پول اور باغات شامل ہوں گے۔

منصوبے میں 1300 سے زیادہ پارکنگ ایریاز بھی تعمیر کیے جائیں گے، اس منصوبے میں ایک نئے شہری کوریڈور نیٹ ورک کے قیام کے ذریعے تمام علاقوں کو جوڑا جائے گا۔