دیگر ممالک
نیوزی لینڈ میں ایرپورٹ شیئرز پر تنازعہ، وزیر ٹرانسپورٹ کا استعفیٰ
وزیر اعظم کرس ہپکنس نے اس معاملے پر منگل کو ووڈ سے بات کی اور انہیں استعفی دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیرن میک اینلٹی قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ ہوں گے۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ مائیکل ووڈ نے آکلینڈ ہوائی اڈے میں اپنے شیئروں کے تنازعہ کی وجہ سے منگل کو استعفیٰ دے دیا۔
وزیر اعظم کرس ہپکنس نے اس معاملے پر منگل کو مسٹر ووڈ سے بات کی اور انہیں استعفی دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیرن میک اینلٹی قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ ہوں گے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایم پی منتخب ہونے اور وزیر ٹرانسپورٹ بننے کے بعدمسٹر ووڈ نے عارضی طور پر اپنے شیئروں کا اعلان نہیں کیاتھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ نے 1990 کی دہائی میں تقریباً 13,000نیوزی لینڈ ڈالر (7,900 امریکی ڈالر) قیمت کے آکلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے شیئرز خریدے تھے۔