دہلی

بہار کے لیڈروں کی کانگریس صدر سے ملاقات

بہار کانگریس کے تمام ایم ایل ایز نے میٹنگ میں شرکت کی۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بہار کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ بہار سے تمام چھ کانگریس ایم ایل اے، ایم پی، ایم ایل سی، صدر، انچارج اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

بہار اسمبلی انتخابات کے بعد پارٹی کے ایم ایل اے میں پھوٹ پڑنے کی خبروں کے درمیان کانگریس قیادت نے تمام سینئر لیڈروں کو جمعہ کو دہلی طلب کیا۔ میٹنگ نے اراکین اسمبلی کو اتحاد کا پیغام دیا۔

میٹنگ میں شریک قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میڈیا سے کہاکہ "بہار کانگریس کے تمام ایم ایل ایز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ ہمارے ایم ایل اے کے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ بالکل بے بنیاد ہے۔ کانگریس کے بارے میں ایسی خبریں پوری طرح سے جھوٹی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ بہار ایک بہت بڑا موقع پیش کرتا ہے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا دائرہ وسیع کیا جانا چاہیے۔ ہمیں پارٹی کو منفی سیاست سے بچانا چاہیے۔ بہار میں جلد ہی ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔