قومی

بہار ایس آئی آر،  65 لاکھ ووٹرس کی فہرست جاری

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ کاٹے گئے نام 19  اگست تک شائع کردیئے جائیں اور تعمیلی رپورٹ 22  اگست تک داخل کی جائے۔ الیکشن کمیشن‘ پولنگ بوتھس میں یہ نام لگارہا ہے۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن نے پیر کے دن 65 لاکھ افراد کے نام جاری کردیئے جنہیں ایس آئی آر کے تحت شائع مسودہ فہرست رائے دہندگان سے کاٹ دیا گیا تھا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ کاٹے گئے نام 19  اگست تک شائع کردیئے جائیں اور تعمیلی رپورٹ 22  اگست تک داخل کی جائے۔ الیکشن کمیشن‘ پولنگ بوتھس میں یہ نام لگارہا ہے۔

امکان ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ان ناموں کو آن لائن بھی کردیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر بہار نے کہا کہ روہتاس‘ بیگوسرائے‘ سیوان‘ بھوج پور اور دیگر مقامات پر اے ایس ڈی یعنی لاپتہ‘ منتقل اور مردہ ووٹرس کے ناموں کی فہرست بوتھس میں لگادی گئی ہے۔