حیدرآباد
ٹرینڈنگ

سرکاری لوگو سے چارمینار کی تصویر ہٹانے کے فیصلہ سے عوام میں بے چینی

سابق رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے کہا کہ عوام میں چارمینارکی تصویر کو حکومت کے سرکاری نشان سے ہٹا دینے حکومت کے فیصلہ پر بے چینی پائی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے کہا کہ عوام میں چارمینارکی تصویر کو حکومت کے سرکاری نشان سے ہٹا دینے حکومت کے فیصلہ پر بے چینی پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اس فیصلہ سے فوری طور پر دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا بہ صورت دیگر ورنگل سے بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاکتیہ کلا تورانم کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ریونت ریڈی پر تلنگانہ کی تاریخ بدلنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ونئے بھاسکر نے کہا ریونت ریڈی نے یہ فیصلہ آندھرا قائدین کے حکم پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اوچھی حرکت کا مقصد انتخابی وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے جو کانگریس نے انتخابات کے دوران کئے تھے اور اب کانگریس ان وعدوں پر عمل کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چارمینارکی تصویر کو ہٹانا مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

a3w
a3w