آندھراپردیش

بل گیٹس 18فروری کو اے پی کے دارالحکومت امراوتی کا دورہ کریں گے

اس معاہدہ کے تحت ہیلت کیئر انالیٹکس، ڈیجیٹل ایگریکلچر اور گورننس میں ٹکنالوجی کے استعمال سے عوام کو تیز تر خدمات فراہم کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ امکان ہے کہ نائیڈو اور بل گیٹس اس پروجیکٹ کی عمل آوری پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

حیدرآباد: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی 18 فروری کو امراوتی آمد اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بل گیٹس ’نانا‘ بن گئے
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

اس دورہ کے دوران ریاست سے متعلق مختلف ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاستی حکومت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت کی گئی تھی جس کا مقصد صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ بہتر نتائج حاصل کرنا ہے۔


اس معاہدہ کے تحت ہیلت کیئر انالیٹکس، ڈیجیٹل ایگریکلچر اور گورننس میں ٹکنالوجی کے استعمال سے عوام کو تیز تر خدمات فراہم کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ امکان ہے کہ نائیڈو اور بل گیٹس اس پروجیکٹ کی عمل آوری پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ، سیاسی اور کاروباری حلقوں میں یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ مائیکروسافٹ امراوتی کی کوانٹم ویلی میں بڑی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کر سکتا ہے جس کے بارے میں مزید وضاحت اس اہم ملاقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔