تلنگانہ

تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں اضافہ، بل قانون ساز کونسل میں پیش

تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے آج قانون ساز کونسل میں دو بل پیش کئے جن کے ذریعہ ریاست میں پسماندہ طبقات کے لیے تعلیمی، ملازمت اور سیاسی ریزرویشن کو 42 فیصد تک توسیع دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے آج قانون ساز کونسل میں دو بل پیش کئے جن کے ذریعہ ریاست میں پسماندہ طبقات کے لیے تعلیمی، ملازمت اور سیاسی ریزرویشن کو 42 فیصد تک توسیع دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

واضح رہے کہ تلنگانہ پسماندہ طبقات، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے تعلیمی اداروں میں نشستوں، ریاستی ملازمتوں اور عہدوں کے ریزرویشن سے متعلق بل 2025، اور تلنگانہ پسماندہ طبقات (دیہی اور شہری مقامی اداروں میں نشستوں کے ریزرویشن) بل 2025 کو کل اسمبلی نے پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔