کھیل

مکیش کمار، شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر مکیش کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ مکیش نے اپنی شادی کیلئے منگل 28 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے چھٹی لے لی تھی۔

ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر مکیش کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ مکیش نے اپنی شادی کیلئے منگل 28 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے چھٹی لے لی تھی۔

اب وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ فاسٹ بولر کی شادی کی پہلی تصویر بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہے۔ شادی کی تصویر میں مکیش اور ان کی اہلیہ نظر آرہے ہیں۔ آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپٹلز نے شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں مکیش کمار کو مبارکباد دی گئی ہے۔

مکیش کی بیوی کا نام دیویا ہے۔ گوپال گنج کے مکیش کی شادی گورکھپور میں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مکیش دولہا بن کر رخصت ہو رہے ہیں۔ اس دوران اس نے شیروانی پہن رکھی ہے۔

واضح رہے کہ مکیش کمار آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا حصہ ہیں لیکن انہوں نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی شادی کیلئے بی سی سی آئی سے رخصت مانگی تھی۔ اس سے قبل وہ کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی میں پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ دیپک چاہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اگرچہ دیپک پوری سیریز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ رہیں گے لیکن مکیش کمار کی جگہ اویش خان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

مکیش رائے پور میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی 20 میں ٹیم انڈیا کو جوائن کریں گے۔ مکیش نے ہندوستان کیلئے تینوں فارمیٹس میں ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کیلئے ڈیبیو کیا۔

اب تک وہ 1 ٹسٹ، 3 ونڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میں 2، ونڈے میں 4 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ دہلی کیپٹلس کیلئے کھیلنے والے مکیش کمار نے 10 آئی پی ایل کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 46.57 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مکیش نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو صرف 2023 میں کیا تھا۔

a3w
a3w