تلنگانہ

سابق وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی سالگرہ۔وزیراعلی ریونت ریڈی کی مبارکباد

دفتر وزیراعلی کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر چندر شیکھر راؤ کو سالگرہ مبارک۔ میں امید کرتاہوں کہ وہ عوامی خدمت میں مصروف رہیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ اپوزیشن لیڈرکے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کے چندرشیکھرراو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دفتر وزیراعلی کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر چندر شیکھر راؤ کو سالگرہ مبارک۔ میں امید کرتاہوں کہ وہ عوامی خدمت میں مصروف رہیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔ خداانہیں مکمل صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔


دوسری جانب چندرشیکھرراوکی سالگرہ کے موقع پر پوری ریاست میں بی آر ایس کے کارکنوں میں جشن کا ماحول ہے۔

حیدرآباد کے تلنگانہ بھون سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرس میں سالگرہ کی تقاریب کو شاندار طریقہ سے منانے کے لیے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔