جنوبی بھارت

بی جے پی حلیف اے آئی اے ڈی ایم کے‘ یکساں سیول کوڈ کی مخالف

تو اے آئی اے ڈی ایم کے صدر کے پلانی سوامی نے کہا کہ ہمارا موقف 2019کے لوک سبھا الیکشن کے لئے جاری پارٹی منشور میں پہلے ہی واضح ہوچکا ہے۔

چینائی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی جنوبی حلیف آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے چہارشنبہ کے دن یکساں سیول کوڈ کے خلاف اپنا موقف دہرایا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

 میڈیا نمائندوں نے جب بی جے پی کی طرف سے یکساں سیول کوڈ پرزور دیئے جانے اور ان کی پارٹی کے موقف کے بارے میں سوال کیا تو اے آئی اے ڈی ایم کے صدر کے پلانی سوامی نے کہا کہ ہمارا موقف 2019کے لوک سبھا الیکشن کے لئے جاری پارٹی منشور میں پہلے ہی واضح ہوچکا ہے۔

 ہمارا منشور پڑھ لیجئے‘ ہم نے اس کا واضح ذکر کردیا ہے۔ پارٹی نے 2019 کے منشور میں کہا تھا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے‘ حکومت ِ ہند سے گزارش کرے گی کہ یکساں سیول کوڈ کے لئے دستور میں کوئی ترمیم نہ کی جائے کیونکہ یہ ملک میں اقلیتوں کے مذہبی حقوق پر منفی اثرانداز ہوگا۔