مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

3سالہ اماراتی بچی نے دنیا کو حیران  کردیا

24 گھنٹوں کے اندر، بچی نے اپنی دونوں کتابوں کی 1,000 سے زائد کاپیاں فروخت کیں اور دنیا کی سب سے کم عمر شائع شدہ مصنفہ (خاتون) بن گئیں، گینز ورلڈ ریکارڈ نے المہا کا نام ریکارڈ بُک میں شامل کر لیا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کی تین سالہ بچی المہا الراشد المہیری نے بچوں کی دو کتابیں لکھ کر سب سے کم عمر مصنفہ بن گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی بچی المہا الراشد المہیری نے کہانیوں پر مبنی دو کتابیں دا فلاور اور دا ہنی بی شائع کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہا نے دنیا کی کم عمر ترین مصنفہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، ننھی بچی کا تعلق گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والوں کے خاندان سے ہے۔

24 گھنٹوں کے اندر، بچی نے اپنی دونوں کتابوں کی 1,000 سے زائد کاپیاں فروخت کیں اور دنیا کی سب سے کم عمر شائع شدہ مصنفہ (خاتون) بن گئیں، گینز ورلڈ ریکارڈ نے المہا کا نام ریکارڈ بُک میں شامل کر لیا۔

a3w
a3w