تلنگانہ
بی جے پی امیدوار دھرماپوری اروند نے حجاب میں مسلم خواتین کے ووٹ کے استعمال پر اعتراض کیا: ویڈیو
تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا نظام آبادکے بی جے پی امیدوار دھرماپوری اروند نے حجاب میں مسلم خواتین کے ووٹ کے استعمال پر اعتراض کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا نظام آبادکے بی جے پی امیدوار دھرماپوری اروند نے حجاب میں مسلم خواتین کے ووٹ کے استعمال پر اعتراض کیا۔
انہوں نے پولنگ عملہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ قواعد سے واقف ہیں؟انہوں نے پوچھا کہ ان خواتین نے حجاب نکال کراپنے ووٹ کا استعمال کیا؟
جب پولنگ عملہ نے کہاکہ ان خواتین نے حجاب نکال کرووٹ کا استعمال نہیں کیا تو وہ برہم ہوگئے اور پولنگ عملہ سے پوچھا کہ اس کی اجازت کیسے دی گئی؟
اس پر پولنگ آفیسر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ اس معاملہ سے نمٹ رہے ہیں۔رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ جب حجاب پہن کر یہ خواتین ووٹ کا استعمال کریں گی تو ان کی شناخت کیسے ہوپائے گی؟
انہوں نے کہاکہ انتخابی قواعد کے مطابق شناخت دکھانے کے بعد ہی ووٹ کے استعمال کی اجازت دی جاتی ہے۔ان قواعد پر کس طرح عمل نہیں کیاگیا؟