آندھراپردیش

اے پی کے انکاپلی ضلع میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

حادثہ کے وقت سگنل پڑا ہوا تھا اور تمام گاڑیاں رکی ہوئی تھیں۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ لاری کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تصادم کے نتیجہ میں کاریں اورٹووہیلرس تباہ ہو گیے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع میں پیش آیے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک ہوگیے۔یہ حادثہ ضلع کے لنکیلا پالیم کے قریب قومی شاہراہ پراُس وقت پیش آیاجب ایک تیز رفتار لاری نے سگنل پر رکی ہوئی تین کاروں اور دس موٹر سائیکلوں کو ٹکر دے دی ۔

متعلقہ خبریں
انکاپلی: پٹاخے فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 8 مزدور جاں بحق
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

بعد ازاں لاری نے پرواڈا کی جانب جانے والے ایک کنٹینر کو بھی ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے وقت سگنل پڑا ہوا تھا اور تمام گاڑیاں رکی ہوئی تھیں۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ لاری کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تصادم کے نتیجہ میں کاریں اورٹووہیلرس تباہ ہو گیے۔

زخمیوں کو فوری طور پر انکاپلی کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ رات کے وقت پیش آئے اس اچانک حادثہ سے مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔