قومی

ایرانڈیا کی پرواز میں تکنیکی خرابی

ایرانڈیا کے ایک ممبئی جانے والے طیارہ نے جس میں تقریباً160مسافر سوار تھے چہارشنبہ کی شام تکنیکی خرابی کی وجہ سے دہلی ایرپورٹ پر اڑان منسوخ کردی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ایرانڈیا کے ایک ممبئی جانے والے طیارہ نے جس میں تقریباً160مسافر سوار تھے چہارشنبہ کی شام تکنیکی خرابی کی وجہ سے دہلی ایرپورٹ پر اڑان منسوخ کردی۔

ایرانڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے اڑان بھرنے والی ایرلائن کی ایک پرواز کے عملہ نے معمولی سی تکنیکی خرابی  کے سبب سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیک آف کرنے سے انکار کردیا۔

ایک ذریعہ نے بتایا کہ پائلٹ نے تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے پر ٹیک آف کو منسوخ کردیا۔ مسافرین کو اتارا گیا اور متبادل طیارہ میں سوار کرایا گیا جو بعد ازاں ممبئی کے لئے روانہ ہوا۔