دہلی

مودی نے 11 سال میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی: کانگریس

کانگریس نے اتوار کے دن الزام لگایا کہ میڈیا سے وزیراعظم مودی کی بات چیت کی اسکرپٹ پہلے سے مکمل ہوتی ہے۔ ان کے اندرر است پریس کانفرنس کی ہمت ہی نہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے اتوار کے دن الزام لگایا کہ میڈیا سے وزیراعظم مودی کی بات چیت کی اسکرپٹ پہلے سے مکمل ہوتی ہے۔ ان کے اندرر است پریس کانفرنس کی ہمت ہی نہیں۔

ایکس پر پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ دنیا بھر کے قائدین کھل کر پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم نے 11 سال میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔

مودی سے پہلے ملک کے تمام وزرائے اعظم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے رہے ہیں۔