بھارت

بی جے پی نے قانون کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں دلت خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں نے ملک میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں دلت خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں نے ملک میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت مجرموں کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے اور اس حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو وہ ہر غریب اور کمزور کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ظلم کے خلاف ان کی آواز بنے گی۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا "نریندر مودی نے قانون کی حکمرانی کو ختم کردیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے مدھیہ پردیش میں اس دلت خاندان کے ساتھ جو کیا ہے اسے دیکھ کر میرا دل رنج اور غصے سے بھر آیا ہے۔ یہ شرم کی بات ہے کہ بی جے پی کے دور میں حکومت مظلوم خواتین کے بجائے ہمیشہ مجرموں کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ہر اس شخص کا حوصلہ ٹوٹتا ہےجس کے پاس انصاف کے حصول کے لیے قانون کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایسا نظام بنائیں گے جہاں کمزور ترین شخص بھی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھا سکے گا۔ ہم انصاف کو دولت اور طاقت کا محتاج نہیں ہونے دے سکتے ہيں۔

a3w
a3w