مہاراشٹرا

بی جے پی نے مہاراشٹر سے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں یہ فہرست جاری کی جسے 16 اکتوبر کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی۔ یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہوئی۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو ناگپور ساؤتھ ویسٹ سے اور ریاستی بی جے پی صدر چندر شیکھر باونکولے کو کاماٹھی سے امیدوار بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں یہ فہرست جاری کی جسے 16 اکتوبر کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی۔ یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہوئی۔

پہلی فہرست میں 99 امیدواروں میں سے 13 خواتین ہیں، جن میں کانگریس سے بی جے پی میں آکر راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ بننے والی سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کی بیٹی شری جیا اشوک چوہان بھی شامل ہیں، جنہیں بھوکر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔