آندھراپردیش

14کروڑ ارکان کے ساتھ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی: نڈا

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اتوار کے روز کہا کہ زعفرانی جماعت دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی جس کے 14کروڑ ارکان ہیں جن میں 2کروڑ ارکان کافی متحرک اور فعال ہیں۔

وشاکھا پٹنم (پی ٹی آئی) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اتوار کے روز کہا کہ زعفرانی جماعت دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی جس کے 14کروڑ ارکان ہیں جن میں 2کروڑ ارکان کافی متحرک اور فعال ہیں۔

ملک بھر میں بی جے پی کے240 لوک سبھا ارکان، تقریباً1500 ایم ایل ایز اور1700 سے زائد ایم ایل سیز ہیں۔ یہاں پارٹی کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت ذمہ دار ہے اور جلد ردعمل کااظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 کروڑ ممبرس کے ساتھ بی جے پی، دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ ہندوستان میں 20 ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومتیں ہیں جبہ13ریاستوں میں بی جے پی برسراقتدار ہے ملک میں نمائندگی کرنے والی یہ سب سے بڑی پارٹی ہے۔

نڈا نے مزید کہا کہ گزشتہ 11برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں جہاں سیاسی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا وہیں حکومت کو جوابدہ بھی بنایا جبکہ پیشرو حکومت نے سیاست میں کارکردگی نہیں دکھائی اور سابق حکومت نے ترقیاتی کام انجام نہیں دئے اور سابق حکومت نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا۔

خاندان پر مبنی سیاست تھی، کرپشن اور خوشامدی میں ملوث تھی۔ ہم نظریاتی اساس والی پارٹی سے آتے ہیں۔ نڈا نے یہ بات کہی۔