حیدرآباد
کوکٹ پلی میں جوڑے کی خودکشی
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ناسازی صحت کے سبب اس جوڑے نے انتہائی اقدام کیا ہے۔اس جوڑے کو دو بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا، میاں پور میں رہتا ہے جبکہ دوسرا، بیرون ملک میں مقیم ہے۔
حیدرآباد: شہر کے کوکٹ پلی علاقہ میں ایک جوڑے نے اپنے مکان میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ65 سالہ سومی ریڈی اور 58 سالہ منجولہ، وینکٹ راؤ نگر کالونی میں مردہ پائے گئے۔
منجولہ نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی جبکہ سومی ریڈی نے بتایا جاتا ہے کہ جراثیم کش دوا پی لی تھی۔ یہ معاملہ منگل کے روز اس وقت سامنے آیا جبکہ منجولہ کے بھائی وینکٹ ریڈی، متعدد فون کالس کا جواب نہ ملنے کے بعد اپنی بہن کے مکان گئے۔
مکان پہنچنے کے بعد وینکٹ ریڈی نے پولیس کو الرٹ کیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ناسازی صحت کے سبب اس جوڑے نے انتہائی اقدام کیا ہے۔اس جوڑے کو دو بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا، میاں پور میں رہتا ہے جبکہ دوسرا، بیرون ملک میں مقیم ہے۔
a3w